6

اب بھی لوگ شادی کی پیشکش کرتے ہیں، نشو بیگم کا انکشاف

[ad_1]

مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم تین شادیاں کرچکی ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم تین شادیاں کرچکی ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم نے اب تک شادی کی پیشکش موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ اُنہیں کافی مرد شادی کی پیشکش کررہے ہیں لیکن وہ اب شادی نہیں کرنا چاہتیں۔

نشو بیگم نے کہا کہ میڈیا میں ہمیشہ میری شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے، مجھے کبھی کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تھا تو کبھی کسی کے ساتھ، اور جب بھی کوئی مداح یا دوست مجھ سے ملتا تھا تو وہ سب سے پہلے میری شادی سے متعلق ہی سوالات کرتا تھا، میرا زیادہ تر وقت تو شادی کی تردید یا تصدیق میں ہی گُزر گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر کئی لوگ مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک بار پھر شادی کے فیصلے پر غور کرو، میں اُن لوگوں کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی میں بہت پُرسکون اور خوش ہوں، میڈیا پر تو شوبز ستاروں سے متعلق جھوٹے خبریں چلنا عام سی بات ہے، کبھی کسی اسٹار کی شادی کروا دی جاتی ہے تو کبھی کسی کی۔

مزید پڑھیں: صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل

نشو بیگم نے کہا کہ میں فی الحال تو دوبارہ شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہی لیکن وقت کا کچھ معلوم نہیں، کل کیا ہو اس کا علم تو ہم انسانوں کو نہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جو مجھے شادی کی پیشکش کررہے ہیں، ہمیں پیار کرنے والوں کی قدر کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ نشو بیگم نے 1970 میں انعام ربانی سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی صرف 6 سال تک چلی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد نشو بیگم نے 1978 میں  نغمہ نگار اور شاعر تسلیم فاضلی سے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر کی وفات کے بعد اُنہوں نے جمال پاشا سے تیسری شادی کی تھی۔

نشو بیگم کے تیسرے شوہر جمال پاشا سال 2019 میں دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں