[ad_1]
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف ,کسٹمز اور اے این ایف عملے کی غفلت یا مبینہ ملی بھگت خاتون مسافر کا سامان ممنوعہ اشیاء کے ساتھ سعودی عرب جانے والے طیارے تک پہنچ گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے خاتون مسافر اور سامان کو آف لوڈ کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون کو سامان سمیت کسٹمز کے حوالے کردیا
اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جانے والی پرواز نمبر ایس وی 725 کی بریفنگ جاری تھی کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کرن نامی خاتون مسافر سفر کے لیے ڈیپارچر لاؤنج پہنچی اور اے ایس ایف ،کسٹمز اور اے این ایف کے سرخ کاؤنٹرز سے کلیئرینس حاصل کرکے بورڈنگ کےبعد امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچی تو امیگریشن عملے نے اسے مشکوک خیال کیا تاہم خاتون کی سفری دستاویزات درست ہونے پر امیگریشن حکام نے خاتون کا سامان جو بیگیج سرچ کے لیے تینوں محکموں کے کاؤنٹرز سے کلیئر ہونے کے بعد طیارے پر پہنچ چکا تھا کو چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔
ائیر لائن انتظامیہ کو طیارے سے سامان واپس منگوانے کے لیے کہاگیا اور خاتون کا سامان اتار کر چیک کیاگیا تو سامان سے 638 پیکٹ معروف برانڈ کے سگریٹ ،ویلو کے 2 سو ڈبے، اور 238 پیکٹ گٹکے کے برآمد ہوئے جس پر خاتون کو آف لوڈ کرکے سامان سمیت کسٹمز کے حوالے کردیا گیا
مقدار سے زائد ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے پر اے ایس ایف ۔کسٹمز اور اے این ایف عملے کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔ اسکیننگ اور تینوں محکموں کا نیٹ ورک موجود ہونے کے باوجود مذکورہ اشیاء کلیئر ہوکر طیارے تک کیسے پہنچیں تحقیقات شروع کردی گئی۔
[ad_2]
Source link