8

اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا ہوگا، وزیر خزانہ

[ad_1]

 دبئی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہے کہ اب کوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔

وزارتِ خزانہ حکام کے مطابق دبئی  میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ معاشی اقدامات کا تعلق کسی حکومت سے نہیں بلکہ ملک سے ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے دس ارب ڈالر  تک رہیں گے، جولائی تک پی آئی اے  پرائیوٹائز ہوجائےگی جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی نجکاری کے لیے ترکیہ اور  یورپ سے بات جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کو  بھی پرائیوٹائز کیا جائےگا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو فی الحال بین الاقوامی فنڈنگ کی کمی نہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکو کم کرنےکی کوشش میں ہیں، جس میں ہمیں کامیابی بھی ملی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’’ڈیجیٹل پاکستان“ کے لیے عالمی بینک دس سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم بین الاقوامی ادائیگیاں کامیابی سے کر رہے ہیں، پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے،  اماراتی بینکس سے قلیل مدت کے لیے ٹریڈ فنائنس ملنےکی امید ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں