20

اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ

[ad_1]

 فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی : فوٹو : فائل

فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی : فوٹو : فائل

 لاہور: تھانہ سبزہ زار کی حدود میں اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ناصر خان نامی شخص نے دن دیہاڑے اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر اداکارہ کو دھمکا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ اور ایس ایچ او سبزہ زار پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر موجود ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے ایس ایچ او سبزہ زار کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ ایس ڈی پی او سبزہ زار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل بھی دے دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب عروج خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں