[ad_1]
پاکستانی اداکار عاصم محمود نے شادی میں لڑکیوں کے جہیز سمیت دیگر اخراجات روکنے کیلیے آواز بلند کردی ہے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹوں میں ایک لڑکی کے گھر والوں کا حال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کی شادی پر اخراجات کتنے ہوتے ہیں۔
انہوں نے معاشرے میں رائج رسومات کو ختم کرنے کے لیے بتایا کہ لڑکی والوں کو 30 لاکھ کا جہیز، پانچ لاکھ کا کھانا، دلہا کی گھڑی، انگوٹھی، ولیمے کے دن کا ناشتہ، بیٹی کے ساتھ سسرالیوں کے کپڑے بھیجنا پڑتے ہیں۔
اداکار نے لکھا کہ جب دلہا والے بارات واپس لے کر جارہے ہوتے ہیں تو انہیں باراتیوں کو واپسی پر کھانا بھی بھیجا جاتا ہے۔
عاصم محمود نے ان تمام اخراجات کا تذکرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’بیٹی ہے یا پھر کوئی سزا؟‘۔
[ad_2]
Source link