[ad_1]
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان اپنے نئی فلم ‘کنگ’ میں ‘ڈان’ جیسا کردار ادا کریں گے جبکہ اس فلم میں سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ‘کنگ’ میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب میگا اسٹار اپنی بیٹی کے ہمراہ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ‘ڈان’ جیسا منفی کردار ادا کریں گے، فلم میں اُن کے اور سہانا خان کے کچھ ایکشن سین بھی ہوں گے جن کے لیے اداکار اپنی بیٹی کے ہمراہ تربیت لے رہے ہیں۔
ایکشن فلم ‘کنگ’ کو سدھارتھ آنند شریک پروڈیوس کریں گے جبکہ سوجوئے گھوش اس کی ہدایت کاری کریں گے، فلم کی کریکٹر ڈیزائننگ پہلے ہی ہو چکی ہے جبکہ سدھارتھ آنند اس وقت بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیموں کے ساتھ ایکشن بلاکس پر کام کر رہے ہیں۔
دوسری طرف سوجوئے گھوش ڈائیلاگ ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں جبکہ شاہ رخ خان فلم کے تخلیقی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ خان نے اپنی اس نئی ایکشن فلم ‘کنگ’ میں 2 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔
[ad_2]
Source link