8

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

[ad_1]

 کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 343 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں