9

ڈرامے میں کام کرنے کیوجہ سے قتل کی دھمکیاں ملیں، اداکارہ حرا ترین

[ad_1]

 کراچی[: معروف پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی اداکارہ حرا ترین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ کردار کی وجہ سے انہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حرا ترین نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا آئی ڈیز پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور متنبہ کیا گیا کہ اگر پروٹوکول کے بغیر باہر نکلیں تو پھر دیکھنا تمھارے ساتھ کیا ہوگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جن آئی ڈیز سے مجھے دھمکیاں موصول ہوئیں وہ نئی بنی تھیں کیونکہ اُن میں سے بیشتر کے فالوورز نہیں تھے جبکہ تقریباً تمام ہی بغیر تصویر والی تھیں اور اُن کی کوئی شناخت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے اُن پیغامات کی نوعیت کا تو اندازہ نہیں البتہ وہ اکاؤنٹس کسی نے خاص اسی مقصد کے لیے بنائے تھے اور میرا خیال ہے کہ کوئی ایک نہیں بلکہ الگ الگ لوگ دھمکیاں دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ عشق مرشد بہت زیادہ مشہور ہوا جس میں حرا ترین نے مہرین نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں