7

کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش: ابرار الحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان

[ad_1]

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی: اداکارہ مشی خان نے ابرارالحق کی جانب سے کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ملنے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔

مشی خان نے کہا کہ ابھی میں نے ایک خبر سنی کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم آفر ہوئی اور انہوں نے منع کردی۔

مشی خان نے کہا میری نظر میں یہ سال کا بہترین لطیفہ ہی ہوسکتا ہے۔

مشی خان نے سوال کیا ابرار الحق صاحب یہ فلم کس سن میں آپ کو آفر ہوئی تھی اور تب آپ کیوں نہیں بولے اتنی دیر بعد کیوں خیال آیا؟۔

مشی خان نے ابرار الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابرار الحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو اور لوگ ہنس ہنس کر نیچے گرجائیں۔

انہوں نے ابرار الحق کو مشورہ دیا کہ چھوٹے چھوٹے چٹکلے چھوڑیں مگر اتنا لمبا والا چٹکلا مت چھوڑیں۔

مزید پڑھیں: ابرارالحق کا کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پیشکش ہونے کا انکشاف

مشی خان نے کہا پارٹی ( تحریک انصاف) چھوڑںے کے بعد ابرار الحق اور کچھ لوگوں کے دماغوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

مشی خان نے مزید کہا کہ بڑے مزے کا ملک ہے ہمارا جہاں روز مزے مزے کی خبریں سننے کو ملتی ہیں، کوئی یونیفارم پہن رہا ہے تو کوئی کچھ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

گلوکار نے کہا کہ جب میرے دوستوں کو معلوم ہوا تو وہ مجھے تنگ کرنے لگے تھے کہ اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں کام کرنے بھیج دو۔

اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے بھارتی کمپنی کو انکار کیا تو اُس کمپنی نے کہا کہ ہمیں آج تک کسی بھی فنکار نے انکار نہیں کیا، آپ پہلے فنکار ہو جس نے ہماری آفر ٹھکرائی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں