[ad_1]
کراچی: پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
فلم ’دی گلاس ورکر‘ مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جبکہ اس فلم کے ہدایتکار عثمان ریاض ہیں۔
’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر انگریزی زبان میں ریلیز کیا گیا ہے، فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور اپنے اسی ہُنر کے ذریعے روزگار کماتے ہیں۔
وِینسنٹ بھی والد سے فن پارے کا ہُنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور اسی دوران، وِینسنٹ کی دوستی اُن کی دکان پر آنے والی الیز نامی لڑکی سے ہوجاتی ہے، وہ الیز کو کانچ کے دلکش فن پارے بھی تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کی دوستی مضبوط ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کب ریلیز ہوگی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘دی گلاس ورکر’ کو رواں سال 26 جولائی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فلم کی تیاری میں زیادہ تر نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں نے حصہ لیا ہے جن میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔
’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link