[ad_1]
ممبئی: بھارتی اداکار سونو سود نے مداحوں کو خبر دی ہے کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے اپنے بلاک ہونے والے اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور پریشانی کا اظہار بھی کیا۔
سونو سود نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ کو بلاک ہوئے 36 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے اور بہت سے ضرورت مند لوگ ان سے رابطے کی کوشش کررہے ہوں گے۔
اداکار آج کل اپنی نئی ایکشن فلم ’فتح‘ کیلئے تیاریاں کررہے ہیں جس میں جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار کریں گی جبکہ اسے ہدایت کاری اداکار خود دیں گے۔
[ad_2]
Source link