12

ڈکی بھائی کی اہلیہ اروبہ جتوئی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں

[ad_1]

لاہور: نامور سوشل میڈیا اسٹار ڈکی بھائی کی اہلیہ اروبہ جتوئی کی نازیبا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی کا ردعمل سامنے آگیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کی جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا اسے وہ دس لاکھ بطور انعام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے اور وہ اس معاملے کی تہہ تک ضرور پہنچیں گے۔

اس موقع پر اروبہ جتوئی نے بتایا کہ جعلی ویڈیو سے انہیں بہت تکلیف اور پریشان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ایسی ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں