[ad_1]
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2335ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی سے 244900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 209105 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2371.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
[ad_2]
Source link