8

ماہرہ خان کا ارجیت سنگھ کی معافی پر ردعمل سامنے آگیا

[ad_1]

ارجیت سنگھ نے کنسرٹ میں ماہرہ خان سے معافی مانگی : فوٹو : ویب ڈیسک

ارجیت سنگھ نے کنسرٹ میں ماہرہ خان سے معافی مانگی : فوٹو : ویب ڈیسک

 دبئی: پاکسان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی دورانِ کنسرٹ معافی پر ردعمل دے دیا۔

ماہرہ خان ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے پہلے فیشن اور بیوٹی کو سراہانے کیلئے رکھے گئے ‘ایمی گالا’ ایوارڈز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور پھر ایوارڈ شو میں بھی شرکت کی۔

ماہرہ خان کو ایمی گالا 2024 فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈز میں ‘آرٹسٹ ان فیشن’ ایوارڈ سے نوازا گیا جس کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں۔

اسی دوران، دبئی میں ارجیت سنگھ کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ماہرہ خان سمیت شہروز سبزواری اور صدف کنول بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔

اس کنسرٹ کے دوران، جب ارجیت سنگھ نے تماشائیوں میں بیٹھیں ماہرہ خان کو دیکھا تو پہلے تو وہ اداکارہ کا نام یاد کرنے میں ناکام رہے اور پھر اُنہیں یاد آیا کہ اُنہوں نے ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ کے لیے گانا ‘ظالمہ’ گایا تھا۔

بھارتی گلوکار نے خوشی بھرے انداز میں کہا کہ خواتین و حضرات ماہرہ خان میرے بالکل سامنے بیٹھی ہیں۔

ارجیت سنگھ نے ماہرہ خان سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کو پہچان نہیں سکا، میڈم کنسرٹ میں شرکت کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

مزید پڑھیں: ارجیت سنگھ نے کنسرٹ میں ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

اب ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیو پوسٹ کی، اداکارہ نے کہا کہ ایک فنکار کو اپنے سامنے پرفارم کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خوشی اُس وقت محسوس ہوتی ہے کہ جب آپ کسی فنکار میں عاجزی دیکھتے ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ایک اچھا فنکار یہ جانتا ہے کہ وہ آج جس مقام پر ہے، اُس میں اُس کا اپنا کوئی کمال نہیں بلکہ اللہ نے اُسے اس صلاحیت سے نوازا ہے۔

آخر میں اداکارہ نے ارجیت سنگھ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خوش رہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں