10

بھارتی اداکارہ نے ٹی وی پروڈیوسر پر ہراسانی کے الزامات لگادیئے

[ad_1]

 ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن کی نامور اداکارہ کرشنا مکھرجی نے انڈین پروڈیوسر پر ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔

ایک تازہ بیان میں اداکارہ نے بتایا کہ ٹی وی سیریل ’شبھ شگن‘ کے پروڈیوسر کندن سنگھ نے ان کو ہراساں کیا ہے۔

کرشنا مکھرجی کے مطابق ایک بار جب سیٹ پر ان کی طبیعت بہتر نہیں تھی اور وہ شوٹ کرنے سے ہچکچا رہی تھیں تو اس وقت پروڈیوسر نے انہیں میک اپ روم میں بند کر دیا۔

اداکارہ نے یہ الزام بھی لگایا کہ پروڈکشن ہاؤس نے اب تک ان کے 30 لاکھ روپے کا بقیہ معاوضہ بھی ادا نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب کندن سنگھ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جھوٹ قرار دیا ہے اور انہوں نے اداکارہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں