11

بھارتی اداکار ساحل خان کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا

[ad_1]

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

چھتیس گڑھ: انڈین پولیس نے گرفتاری سے بچ کر بھاگنے والے بھارتی اداکار ساحل خان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔

جوئے کی ایپس کیس میں عدالت کی طرف سے ضمانت منسوخ ہونے پر اداکار نے گرفتاری کے بجائے فرار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اداکار نے تین دن میں بھارت کی پانچ ریاستوں سے گزر کر 18 سو کلومیٹر سے زائد کا سفر کیا لیکن انہیں چھتیس گڑھ سے حراست میں لے لیا گیا۔

ساحل خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بھیس بھی تبدیل کیا اور وہ ایک اسکارف استعمال کررہے تھے تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے۔

اداکار پر الزامات ہیں کہ انہوں نے جوئے کی ایپس میں پروموشن کیلئے اپنی خدمات پیش کیں اور وہ اس میں متحرک بھی رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں