8

اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی خاتون سیاح اور اُس کے ساتھیوں کو لوٹںے والے گروہ کے سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصٰلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کے علاقہ شاہ اللہ دتہ ٹریل 07 پر سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح اوراسکے ساتھیوں کولوٹنے والے گروہ کے سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے چھینا گیا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم اور جڑواں شہروں کے متعدد مقدمات میں  مطلوب اشتہاری ملزم ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں