9

امریکی یوٹیوبر پیراگلائیڈنگ حادثے میں شدید زخمی، ویڈیو بھی سامنے آگئی

[ad_1]

  واشنگٹن: امریکی یوٹیوبر انتھونی ویلا پیراگلائیڈنگ حادثے میں شدید زخمی ہوگئے اور حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

انتھونی ویلا نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں اسپتال کے بیڈ سے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہیں۔

حادثے میں یوٹیوبر کی گردن میں فریکچر ہوا، ان کی کمر کی ہڈی کو نقصان ہوا جب کہ متعدد زخم آئے ہیں۔

یوٹیوبر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ پیرا گلائیڈنگ کیلئے ایک نئی مشین کو ٹیسٹ کررہے تھے اور تقریبا سو فٹ بلندی سے گر کر وہ زمین سے جا ٹکرائے۔

انتھونی ویلا ایک امریکی فوجی ہیں جنہوں نے افغانستان میں بھی ڈیوٹی کی ہے اور وہ یوٹیوب سے فضائی شعبے کو پروموٹ کررہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں