8

بھارتی اداکارہ نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

[ad_1]

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

بہار: بھارت کی نامور بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں۔

امریتا پانڈے کی لاش ان کے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

اداکارہ نے خودکشی سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی۔

امریتا پانڈے کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں