7

پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ

[ad_1]

پاکستان کو 27 ارب ڈالر کے سالانہ درآمدی بل کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی (فوٹو : فائل)

پاکستان کو 27 ارب ڈالر کے سالانہ درآمدی بل کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: پاکستان نے چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ بنا لیا۔

چین کے سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ ملکر حکومت پاکستان نے پاکستان میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، اس اقدام سے پاکستان کو 27 ارب ڈالر کے سالانہ درآمدی بل کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

گوادر پرو کے مطابق متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ نے سولر پینلز اور اس سے منسلک آلات کی تیاری کی 10 سالہ پالیسی کو حتمی شکل دیدی ہے، چین کی مدد سے سولر پینل کی تیاری 2030 تک پورے پاکستان میں تقریباً 9.7 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے پاور جنریشن سسٹمز کی تنصیب کیلیے حکومتی کوششوں میں معاون ثابت ہو گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں