[ad_1]
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی آ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہونے سے 2316ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کی کمی سے 241900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715روپے کی کمی سے 207390روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2630روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کی کمی سے 2254.80روپے کی سطح پر آگئی۔
[ad_2]
Source link