9

یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

[ad_1]

 اسلام آباد: یورپی سافٹ ویئر کمپنی آئس وارپ Ice Warp نے پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، صارفین کے ای میل ڈیٹا کو مقامی طور پر محفوظ کرنے والی یہ پہلی کمپنی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمپنی کے سی ایس او جان اربک نے کہا ہے کہ ہم اپنا ڈیٹا سینٹر قائم  کرکے پاکستان میں جلد اپنا آپریشن شروع کردیں گے، کمپنی 100 سے زائد ممالک میں کارپوریٹ ای میل، ٹیم چیٹ اور جی پی ٹی سمیت آن لائن کانفرنسز کے لیے کام کر رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق پاکستان آمد سے قبل کمپنی جنوبی ایشیاء میں بھارت اور بنگلہ دیش کے صارفین کو بھی ڈیٹا سینٹر کی سہولت فراہم کر رہی ہے، کمپنی جلد سری لنکا میں بھی اپنے آپریشن کا آغاز کردے گی، کارپوریٹ صارفین کا کارپوریٹ ای میل ڈیٹا ان ہی کے ہی ملک میں محفوظ رہے گا۔

سید سعد علی سی ای او ہیکسلائیز نے کہا ہے کہ معاہدے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوسکے گی، کارپوریٹ ای میل سلوشن کے ذریعے پاکستان میں سیکڑوں کمپنیوں کو پہلی بار یورپی جدیدٹیکنالوجی مل سکےگی، اس سے اخراجات میں کمی آئے گی، ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ سکےگا، ہیکسلائز کمپنی، آئس ریپ کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں اپنا علاقائی دفتر قائم کررہی ہے، دونوں کمپنیاں سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات میں علحیدہ ڈیٹا سینٹر کے ساتھ اپنے آپریشن کو وسعت دیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں