6

میرے بچے نہ میری بات مانتے ہیں اور نہ ہی مشورہ لیتے ہیں، عامر خان کا انکشاف

[ad_1]

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بچے ان کی بات نہیں مانتے اور نہ ہی مشورہ لیتے ہیں۔

اداکار نے نیٹ فلکس میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں پہلی مرتبہ شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف تجربات شیئر کیے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین کی بات سنا کرتے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب ان کے بچے ان کی باتیں سن کر عمل کریں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی نسل کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے اور جب وہ والدین بنے تو بچے ہی بدل گئے، پہلے والدین ڈانٹتے تھے اور اب بچے ایسا کرتے ہیں۔

عامر خان کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ انڈسٹری کے دوسرے بڑے فنکار اپنے بچوں کو مشورہ دینے کیلئے ان کے پاس بھیجتے ہیں لیکن ان کے اپنے بچے انہیں اہمیت ہی نہیں دیتے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں