9

مہاراشٹر میں ہڑتال کی وجہ سے اداکاری کا کیریئر شروع ہوا، عامر خان

[ad_1]

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ مہاراشٹر میں ہڑتال کی وجہ سے اتفاقی طور پر ان کا اداکاری کا کیریئر شروع ہوا۔

’دی گریٹ کپل شرما شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ مہاراشٹر میں ہڑتال کی وجہ سے وہ تھیٹر ریہرسل میں نہیں گئے اور ان کو شو سے دو دن قبل تھیٹر سے نکال دیا گیا۔

اداکار نے بتایا کہ وہ باہر نکل کر رو رہے تھے کہ ان کا کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوگیا لیکن اس موقع پر دو لڑکے آئے اور انہوں نے اداکار کو پونے انسٹیٹیوٹ میں ڈپلومہ فلم کی آفر دی۔

عامر خان نے ڈپلوما فلم دیکھنے کے بعد ایک ایڈیٹر نے انہیں ایک نئی فلم دی اور دو فلمیں کرنے بعد کیتن مہتا نے انہیں فلم ’ہولی‘ 1984 میں کاسٹ کیا اور اس کے بعد ان کا شوبز کیریئر شروع ہوگیا۔

اداکار نے کہا کہ اگر تھیٹر ریہرسل والے دن مہاراشٹر میں ہڑتال نہ ہوتی تو شاید وہ ایک اداکار نہ بن پاتے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں