7

الو ارجن کی ’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز حاصل کرلیا

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر ’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور وہ بنگالی زبان میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔

پین انڈین فلمیں اب تک صرف پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز ہوتی ہیں لیکن ’پشپا2‘ چھ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

نامور موسیقار دیوی سری پرساد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے گانوں کو بنگالی میوزک دینے کیلئے انہیں مزید دو ماہ محنت کرنی پڑی۔

دوسری طرف فلم میکرز کی جانب سے ’پشپا2‘ کا ایک بہت بڑا انڈرواٹر منظر شوٹ کیا ہے جبکہ فلم رواں برس 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ’پشپا2‘ کے ڈیجیٹل حقوق ریکارڈ 275 کروڑ میں نیٹ فلکس کو فروخت

یہ بھی پڑھیں : ‘پشپا 2 ‘ کے ٹیزر نے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ڈالے

یاد رہے کہ انٹرنیشنل اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے ’پشپا2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خریدے ہیں اور یہ کسی بھی تیلگو فلم کا اب تک سب سے بڑا معاہدہ ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں