6

بالی ووڈ کے تینوں خانز پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے، عامر خان کی تصدیق

[ad_1]

بالی ووڈ خانز کے کیریئر کو 25 سال سے زائد کا عرصہ کرچکا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ خانز کے کیریئر کو 25 سال سے زائد کا عرصہ کرچکا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی:  بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے پر کام کررہے ہیں۔

بالی ووڈ خانز کے کیریئر کو 25 سال سے زائد کا عرصہ کرچکا ہے، وہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دُنیا میں شہرت رکھتے ہیں، دُنیا بھر میں موجود مداح تینوں خانز کی فلموں کو بہت پسند کرتے ہیں۔

مداح کی کئی سالوں سے یہی خواہش ہے کہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان مشترکہ فلم میں کام کریں، یہ تینوں خانز اگرچہ الگ الگ فلموں میں مختصر کرداروں یا مرکزی کرداروں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن کبھی تینوں نے مشترکہ فلم نہیں کی۔

گزشتہ کئی سال سے یہ خبر زیرِ گردش تھی کہ تینوں خانز جلد ہی کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اب عامر خان نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت کی جہاں اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ مشترکہ فلم بنانے رہے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ میں نے حال ہی میں شاہ رخ ور سلمان خان سے ملاقات کی تھی اور اُن سے کہا تھا کہ ہم تینوں کئی سالوں سے ایک ہی انڈسٹری میں کام کررہے ہیں، اگر ہم نے اس دوران ایک ساتھ فلم نہیں بنائی تو یہ ہمارے کروڑوں مداحوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

عامر خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے اُن سے کہا کہ ہماری ایک ساتھ ایک فلم تو بنتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ ہم تینوں ہماری مشترکہ فلم کے لیے زبردست کہانی اور اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں، ہم بہت جلد اپنے مداحوں کی یہ خواہش پوری کریں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کا گہرا رشتہ قائم ہے جبکہ سلمان بھائی تو مجھے تحفے میں کپڑے بھی دیتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں