[ad_1]
لاس اینجلس: بالی وڈ اور ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ نے اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم ’ہیڈ آف اسٹیٹ‘ کے سیٹ سے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی بیٹی مالٹی میری جونس کا آئی ڈی کارڈ نظر آتا ہے۔
پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران اپنی بیٹی کو ساتھ رکھتی ہیں اسی لئے سیٹ پر انٹری کیلئے مالٹی کو بھی آئی ڈی کا کارڈ بنا کر دیا گیا ہے۔
آئی ڈی کارڈ پر اداکارہ کی بیٹی کی تصویر موجود ہے اور اس میں ان کو ’چیف ٹربل میکر‘ کا دلچسپ خطاب دیا گیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے بیٹی کے آئی ڈی کارڈ کی تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداح اس کو بہت پسند کررہے ہیں۔
[ad_2]
Source link