[ad_1]
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
عدالت میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کال اپ نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
توشہ خانہ تحائف بیچنے کے کیس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی الزام کے مقدمے میں مختلف قسم کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں چیئرمین نیب ، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل عمران خان کی اہلیہ نے بھی نیب کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
[ad_2]
Source link