[ad_1]
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور پنجابی میں سُپر ہٹ گانے گاکر مداحوں کے دل جیتنے کے بعد اب ملیالم گلوکاری میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم ملیالم فلم ‘حال’ کے لیے گلوکاری کریں گے، گلوکار پرشانت وجے کمار کی ہدایت کاری اور جے وی جے پروڈکشنز میں بننے والی فلم ‘حال’ کے ذریعے تقریباََ سات سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کریں گے۔
فلم ‘حال’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ملیالم اداکار شین نگم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہیںڈل پر عاطف اسلم کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی۔
شین نگم نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘عادت’، ‘وہ لمحے’، ‘تیرے بن’، یہ آپ کے وہ گانے ہیں جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہتے ہیں، آپ کی آواز سُن کر سکون ملتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سے ملنے کا موقع ملا اور آپ نے میری فلم ‘حال’ کے لیے گلوکاری کی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں تو پہلے ہی آپ کے اس ڈیبیو ملیالم گانے کا دیوانہ ہوچکا ہوں، مجھے اُمید ہے کہ ہر کوئی اسے پسند کرے گا۔
واضح رہے کہ بیرون ملک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کو نندگوپن وی نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کے بول نیرج کمار اور مردول میر نے لکھے ہیں۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایک مشہور گلوکارہ نے عاطف اسلم کے ساتھ مل کر یہ گانا گایا ہے۔
[ad_2]
Source link