[ad_1]
لندن: بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈا کی آنکھوں کا پیچیدہ آپریشن ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سیاسی رہنما راگھو چڈا کو ریٹینا میں سوراخ کا مسئلہ پیدا تھا اور لندن کے ایک اسپتال میں ان کی ایمرجینسی سرجری ہوئی ہے۔
راگھو چڈا کے قریبی ذرائع کے مطابق ریٹینا میں سوراخ سے اداکارہ کے شوہر مستقل طور پر بینائی سے محروم ہوسکتے تھے لیکن ان کی سرجری کامیاب ہوئی ہے اور اب انہیں صحت یابی کیلئے کچھ عرصہ مکمل آرام تجویز کیا گیا ہے۔
پرینیتی چوپڑا اپنے مصروف فلمی شیڈول کے باوجود اپنے شوہر کے پاس لندن چکر لگاتی رہیں اور وہ ڈاکٹروں سے بھی رابطے میں تھیں۔
واضح رہے کہ راگھو چڈا کی بیماری کا انکشاف ان کے ساتھی پارٹی رہنما سوربھ بھردواج نے کیا تھا اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ راگھو بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں۔
[ad_2]
Source link