[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’لاہور1947‘ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور اسے جون 2024 سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عامر خان بھی فلم کے اندر ایک خصوصی جھلک دیں گے جبکہ مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے۔
راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کرن کے علاوہ ان کے والد سنی دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اور علی فضل شامل ہیں۔
شبانہ اعظمی عامر خان کی فلم ’لاہور1947‘ میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
’لاہور1947‘ میں اداکارہ ایک ایسی ہندو ماں کا کردار ادا کریں گے جو تقسیم کے وقت اپنی اس حویلی کو چھوڑنے سے انکار کردیتی ہے جو ایک مسلم مہاجر خاندان کو الاٹ ہو جاتی ہے۔
سنی دیول کے مدمقابل پریٹی زنٹا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی اور اس سے قبل 2018 میں یہ دونوں ’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔
[ad_2]
Source link