[ad_1]
اسلام آباد: انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے آڈیو لیکس کیس میں بنچ پر اعتراض کرنے کی متفرق درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی بی نے درخواست واپس لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس پر جسٹس بابر ستار کل سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی بی نے جسٹس بابر ستار کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا تھا۔
[ad_2]
Source link