8

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ایک سین کیلئے مجھے فاقہ کرایا گیا، ادیتی راؤ حیدری

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے انکشاف کیا ہے کہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ایک سین کیلئے ان کو فاقہ کرایا گیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک سین کیلئے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے ان کو ہدایت کی کہ اس سین کو کرنے کیلئے انہیں بھوکا رہنا پڑے گا۔

ادیتی راؤ حیدری نے بتایا کہ وہ سین آگ سے بھرا ہوا تھا اور انہیں اپنے کردار میں ناانصافی کے جذبات کو محسوس کرانا تھا۔

سنجے لیلا بھنسالی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ موسیقی سنتے رہتے ہیں اور ساتھی فنکاروں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی او ٹی ٹی ویب سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے جس میں ادیتی راؤ، سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، شرمین سہگل، ریچا چڈھا اور سنجیدہ شیخ شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں