[ad_1]
ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر کی سُپر ہٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کے تیسرے سیکوئل کی پیشکش سے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اپنی سُپر ہٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کے تیسرے سیکوئل کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس بار یہ فلم کے بجائے ویب سیریز ہوگی۔
اس خبر کے بعد گزشتہ روز بھارتی خبررساں ویب سائٹ نیوز 18 نے اپنی ایک رپورٹ میں انکیتا لوکھنڈے کے قریبی ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ کرن جوہر نے اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کو ویب سیریز ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3′ میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اداکارہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
مزید پڑھیں: انکیتا لوکھنڈے کا ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3′ کی آفر قبول کرنے سے انکار
یہ خبر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی کہ جہاں صارفین تجسس کا شکار ہوگئے تھے کہ آخر کیوں انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی پیشکش ٹھکرائی۔
اب انکیتا لوکھنڈے نے ان خبروں پر ردعمل دے دیا ہے، اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں بھارتی نیوز ویب سائٹ نیوز 18 کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں ہے، مجھے کرن جوہر کی طرف سے کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی۔
اداکارہ نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اس افواہ سے کافی خوش ہوئی۔
واضح رہے کہ سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ یہ تینوں اسٹارز کی ڈیبیو فلم تھی۔
اس فلم کی کامیابی کے بعد سال 2019 میں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے اور تارا ستاریا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
[ad_2]
Source link