19

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

[ad_1]

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی سیریز میں مسلم کردار دکھائے : فوٹو : فائل

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی سیریز میں مسلم کردار دکھائے : فوٹو : فائل

 ممبئی: معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے پاکستان اور بھارت ایک جیسا ہے، دونوں ممالک کے لوگ اُنہیں پیار کرتے ہیں۔

حال ہی میں سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ ریلیز کرنے والے بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر کُھل کر بات کی۔

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنی سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ میں لاہور کے مسلمان کرداروں کو دکھایا ہے اور میرے اس فیصلے پر مجھے بھارت سمیت پاکستان سے بھی بہت پیار ملا ہے۔

فلمساز نے کہا کہ میں نے پاکستانی اداکاروں کو بھی سیریز میں کاسٹ کرنے کا سوچا تھا لیکن یہ ممکن نہیں ہوسکا، اس کے باوجود میری سیریز کو پاکستان میں بھی مقبولیت مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سیریز ‘ہیرامنڈی’ میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتا تھا، سنجے لیلا بھنسالی

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی مداح بےصبری سے سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کی ریلیز کا انتظار کررہے تھے، اس سیریز کے ذریعے دونوں ممالک کے مداح قریب آئے ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ پاک و ہند کی تقسیم سے قبل، ہم سب ایک ہی تھے، ہماری ثقافت اور رسم و رواج بھی ایک جیسے ہے۔

فلمساز نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں میں بہت محبت ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دونوں طرف مسائل پیدا کررہے ہیں اور میں ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔

اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں