10

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

[ad_1]

2023 میگا اسٹار شاہ رخ خان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا : فوٹو : فائل

2023 میگا اسٹار شاہ رخ خان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا : فوٹو : فائل

 کولکتہ: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کردیں۔

2023 میگا اسٹار شاہ رخ خان کے کیریئر کا بہترین سال ثابت ہوا کیونکہ اداکار نے اپنے مداحوں کو ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلم دی، جن میں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ شامل ہیں۔

ان سُپر ہٹ فلموں کی کامیابی کے اعزاز میں 10 جنوری کو نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کو ’انڈین آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔

شاہ رخ خان سال 2023 کی مصروفیت کی تھکن اُتارنے کے بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں، اس حوالے سے اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے گزشتہ سال تینوں ایکشن فلمیں کیں جس کے لیے مجھے کافی محنت کرنی پڑی۔

میگا اسٹار نے کہا کہ میں ایکشن سین کی وجہ سے جسمانی طور پر بہت تھک چکا تھا لہٰذا میں نے تھوڑا وقفہ لینے کا سوچا تھا لیکن اسی دوران آئی پی ایل کا آغاز ہوگیا تھا تو میں نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان ایک بار پھر فلمی دُنیا میں ‘ہیٹ ٹرک’ کرنے کیلئے تیار

اُنہوں نے کہا کہ میں نے آرام کرنے کے بجائے اپنی پوری ٹیم سے کہا کہ میں تمام میچز دیکھنے اسٹیڈیم ضرور آؤں گا کیونکہ ٹیم کو سپورٹ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ خوشی قسمتی سے میری نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی یا اگست میں ہونا تھا لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہم جون میں ہی شوٹنگ کا آغاز کردیں۔

کنگ خان نے مزید کہا کہ فی الحال، مجھے کوئی مصروفیت نہیں تو میں خوشی سے اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم آتا ہوں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں