[ad_1]
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے خلاف درخواست خارج کردی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے تین ملازمین کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے خلاف درخواست خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کردیا۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق کومل انور، تنویر احمد اور فرحان علی نے ملازمت کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ 2019 میں تینوں ملازمین ایف آئی اے سائبر کرائم میں بطور سب انسپکٹر کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیے گئے تھے۔ ڈیپارٹمنٹ سلیکشن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملازمین کی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی۔
حکم نامے کے مطابق تینوں ملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائریاں بھی جاری ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ سلیکشن کمیٹی نے تینوں ملازمین کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ اس مرحلے پر ان ملازمین کی ملازمت کے کنٹریکٹ میں توسیع کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کہا جاسکتا۔ لہٰذا ان ملازمین کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔
[ad_2]
Source link