9

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے، مشی خان کامطالبہ

[ad_1]

 اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ 

سیوغزہ کمپئین کے تحت ڈی چوک میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں گفتگو کرتے ہوئے ادکارہ کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ سے اسرائیلی مصنوعات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ غزہ میں معصوم بچوں بزرگوں عورتوں کی نسل کشی کررہے ہیں ہم انکی کمپنیوں کو فائدہ نہیں دے سکتے۔

اداکارہ کا کہنا تھا اسرائیلی مصنوعات خرید کر ہم کل اللہ کے سامنے کس منھ سے جائیں گے، ہم لوگوں کو اللہ پر اعتماد کرنا چاہئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں