8

میری والدہ میری پیدائش سے خوش نہیں تھیں، اقراء عزیز کا انکشاف

[ad_1]

  کراچی: پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش سے خوش نہیں تھیں کیوں کہ انہیں ایک بیٹے کی امید تھی۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہ خوش نہ ہونے کی بات ان کی والدہ نے خود انہیں بتائی ہے۔

اقراء عزیز کے مطابق جب وہ پیدا ہوئیں تو وہ انتہائی کمزور تھیں اور امی کے مطابق وہ مرغی کی ایک ٹانگ کے برابر تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ انہیں اٹھا کر گھوما کرتی تھیں اور انہیں اپنی والدہ کی بہت توجہ، پیار اور محبت ملی اور اب وہ ان سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں