[ad_1]
ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں بِگ بی امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے۔
کنگنا رناوت رواں سال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں اور اس سلسلے میں اداکارہ اپنے حلقے میں سیاسی ریلیاں اور جلسے کررہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت نے انتخابی ریلی میں اپنی تقریر کے دوران اپنا موازنہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے کیا۔
کنگنا رناوت کی تقریر کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کہتی ہیں کہ پورا بھارت حیران ہے کہ میں چاہے راجستھان چلی جاؤں، چاہے مغربی بنگال چلی جاؤں، چاہے دہلی چلی جاؤں یا چاہے منی پور چلی جاؤں، ہر جگہ مجھے بےحد پیار اور عزت ملتی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی
اداکارہ نے کہا کہ میں دعوے سے کہہ سکتی ہوں کہ امیتابھ بچن جی کے بعد آج کسی کو انڈسٹری میں عزت اور پیار ملتا ہے تو وہ مجھے ملتا ہے۔
کنگنا رناوت کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے اُن کا مذاق اُڑاتے ہوئے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی پارٹی بی جے پی نے اداکارہ کنگنا رناوت کو ہماچل پردیش کے شہر مندی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری کیا ہے۔
دوسری جانب کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز کا بھی انتظار کر رہی ہیں جو رواں سال 14 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس فلم میں کنگنا رناوت بھارت کی سابقہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
[ad_2]
Source link