[ad_1]
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک بارپھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 2322ڈالر کی سطح پر آ گئیں۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں بڑے اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور فروخت میں کمی کے باعث پیر کو بھی سونے کی مقامی قیمت 2ہزار روپے لاگت سے کم رکھی گئی ہیں۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کے اضافے سے 240500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143روپے کے اضافے سے 206190روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.22روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
[ad_2]
Source link