7

بھارتی کامیڈین نے نقل اُتارنے پر کرن جوہر سے معافی مانگ لی

[ad_1]

کرن جوہر نے نقل اُتارنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

کرن جوہر نے نقل اُتارنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بھارتی کامیڈین کیتن سنگھ نے ریئلیٹی شو کے دوران فلمساز کرن جوہر کی نقل اُتارنے پر معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارت کے کامیڈی شو ‘میڈنیس مچائیں گے-انڈیا کو ہنسائیں گے’ کا پرومو وائرل ہوا تھا جس میں کامیڈین کیتن سنگھ نے فلمساز کرن جوہر کی نقل اُتاری تھی۔

اس کامیڈی شو میں بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی بھی موجود تھیں جو کرن جوہر کی نقل اُتارنے پر کامیڈین کیتن سنگھ کو سراہا رہی تھیں۔

یہ پرومو دیکھنے کے بعد کرن جوہر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین کیتن سنگھ پر سخت تنقید کی تھی، تاہم اب کیتن سنگھ نے فلمساز سے معافی مانگ لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیتن سنگھ نے اپنے معافی نامے میں کرن جوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، میں آپ کا شو ‘کافی ود کرن’ بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں، میں نے اسی شو کو دیکھ کر آپ کو کاپی کرنا سیکھا۔

مزید پڑھیں: “25 سال انڈسٹری کو دینے کے باوجود میری بےعزتی کی جارہی ہے”

کیتن سنگھ نے کہا کہ میں آپ کے کام کا مداح ہوں، میں نے آپ کی فلم ‘راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی’ تقریباََ 5 سے 6 بار دیکھی ہے، میں آپ کا ہر شو اور ہر پراجیکٹ بہت شوق سے دیکھتا ہوں۔

کامیڈین نے کہا کہ اگر میرے عمل سے آپ کو تکلیف پہنچی ہے تو میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میرا مقصد آپ کو تکلیف دینا نہیں تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں صرف سامعین کو محظوظ کرنا چاہتا تھا لیکن اگر میں نے کچھ اضافی کیا تو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں