6

کیا شاہ رخ خان آئی پی ایل میچ کیلئے لکھنؤ جائیں گے؟ پولیس نے وارننگ جاری کردی

[ad_1]

لکھنؤ: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے حوالے سے یہ خبریں گرم ہیں کہ وہ آئی پی ایل کے اہم میچ میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سپورٹ کرنے لکھنؤ جائیں گے۔

کلکتہ نائٹ رائیڈرز کا لکھنؤ سپر جائنٹ ٹیم کے ساتھ اٹل بہاری واجپئی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں اہم میچ منعقد ہونے والا ہے۔

لکھنؤ پولیس نے عوامی رش کے پیش نظر سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی لکھنؤ آنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں اور اگر لوگ ایسی خبروں سے نہ رکے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شاہ رخ خان اپنی آخری فلم ’ڈنکی‘ میں نظر آئے اور وہ اپنی نئی فلم سجوئے گھوش کے ساتھ بنارہے ہیں جس کا ٹائٹل ’کنگ‘ ہے اور رواں برس اس کی شوٹنگ شروع ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں