8

کارتک آریان نے ممبئی میٹرو میں سفر کرکے مسافروں کو سرپرائز دے دیا

[ad_1]

ممبئی: بھارتی اداکار کارتک آریان نے ممبئی ٹریفک کا منفرد حل نکالا اور میٹرو پہنچ کر مسافروں کو سرپرائز دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی اداکار کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میٹرو میں مداحوں کے ساتھ موجود ہیں۔

کارتک آریان نے ٹی شرٹ اور سیاہ جینز پہنی ہوئی تھی اور ساتھ ماسک بھی پہن رکھا تھا۔

ماسک کے باوجود مسافر اپنے پسندیدہ اداکار کو پہچان جاتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں۔

اداکار بھی اس موقع پر مداحوں کیلئے ماسک اتار کر سیلفی کھنچواتے ہیں اور خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں