11

’ہیرا منڈی‘ اداکار شیکھر سمن نے مودی کی انتہا پسند ہندو پارٹی جوائن کرلی

[ad_1]

نئی دہلی: بھارتی اداکار شیکھر سمن نے لوک سبھا کے الیکشن کیلئے مودی کی انتہا پسند پارٹی بی جے پی کو جوائن کرلیا۔

لوک سبھا کے الیکشن اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور اس سلسلے میں 11 ریاستوں کی 93 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

شیکھر سمن اس سے قبل 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں لیکن انہیں ساتھی اداکار شتروگھن سنہا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

اداکار نے 15 برس بعد دوبارہ سیاست میں انٹری دی ہے اور اب وہ بی جے پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیکھر سمن کا کہنا تھا کہ انہیں اندازا نہیں تھا کہ وہ یہ اعلان کریں گے لیکن زندگی میں کچھ بھی ہو جاتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں