14

توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

[ad_1]

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی نئی انکوائری کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ نیب تحقیقات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری درخواستوں پر اعتراضات دور کردیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ نیب تحقیقات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری کے معاملے پر دونوں درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے گئے۔

اعتراضات دور ہونے کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی نیب نئی انکوائری میں طلبی نوٹسز کے خلاف درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا جن پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بدھ 08 مئی کو سماعت کرینگے۔

درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ درخواستوں پر فیصلے تک نیب انکوائری میں طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں