13

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

[ad_1]

 اسلام آباد: عدالت نے بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں