5

انڈین ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا۔

یکم مئی کو نیٹ فلکس کی زینت بننے والی ویب سیریز اپنے پہلے ہفتے میں ہی سب سے زیادہ ویوز حاصل کرنے والی بھارتی ویب سیریز بن گئی۔

تقسیم برصغیر سے قبل ماحول میں فلمائی گئی ویب سیریز کو پچاس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ دنیا کے 43 ممالک میں ٹاپ ٹین میں ٹرینڈ کررہی ہے۔

انڈین پروگراموں میں پہلے نمبر پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ ہے جس نے اپنے پہلے ہفتے میں 2 کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کرلیے تھے۔

’ہیرا منڈی‘ میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ، رچا چڈا، شارمین سہگل، اور سنجیدہ شیخ کردار ادا کررہی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں