14

سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن کون؟ پروڈکشن ہاؤس کا اعلان

[ad_1]

سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی : فوٹو : ویب ڈیسک

سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا ہوں گی۔

اس حوالے سے فلم ‘سکندر’ کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کی جس میں  باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کیا گیا۔

پوسٹ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ ہم فلم ‘سکندر’ میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

پروڈکشن ہاؤس نے مزید کہا کہ ہم سلمان خان اور رشمیکا مندانا کا اسکرین پر جادو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب رشمیکا مندانا نے سلمان خان کی ہیروئن بننے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آپ لوگ ایک طویل عرصے سے مجھ سے میرے اگلے پراجیکٹ کے بارے میں پوچھ رہے تھے تو یہ ہے سرپرائز، میں سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ کا حصہ ہوں۔

r1

یاد رہے کہ اپنی حالیہ بلاک بسٹر فلم ‘اینیمل’ کی کامیابی کے بعد، رشمیکا مندانا ‘سکندر’ میں ایک بار پھر شائقین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں، سلمان اور رشمیکا کی غیر معمولی جوڑی سے فلمی شائقین میں جوش و خروش پیدا ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی

واضح رہے کہ ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں