7

عامر لیاقت ویڈیوز کیس : یوٹیوبر یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

[ad_1]

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

کراچی: عامر لیاقت ویڈیوز کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وارنٹ گرفتاری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب کیس میں دو افراد پر الزامات ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پہلا الزام دانیہ ملک پر ہے جنہوں نے نازیبا ویڈیوز بنائیں اور ان کو جان بوجھ کر لیک کیا۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ یوٹیوبر یاسر شامی نے دانیہ ملک سے ویڈیوز حاصل کرکے اس اپنے چینل پر چلایا اور وہ وائرل ہوگئیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف آئی اے یاسر شامی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرے گی اور عامر لیاقت کو انصاف ملے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں